ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر 1200 سے زائد پولیس افسران وجوان تعینات

ویب ڈیسک
25 Jun, 2022

25 جون ، 2022

ویب ڈیسک
25 Jun, 2022

25 جون ، 2022

پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر 1200 سے زائد پولیس افسران وجوان تعینات

post-title


لاہور:  (اے پی این این )سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والے پولیو ہیلتھ ورکز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ چھ ہزار تین سو ساٹھ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر 1200 سے زائد پولیس افسران وجوان تعینات کئے جائیں گے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہر کی 169 یونین کونسلز میں انسدادِ پولیو ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن کی37،سول لائنز17،ماڈل ٹاؤن 33،صدر 23, اقبال ٹاؤن کی 19جبکہ کینٹ  ڈویژن کیب40 یونین کونسلز میں پولیو ورکرز کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ تھانوں کی 498 موٹر سائیکلز،83 گاڑیاں پولیو مہم والے علاقوں میں موثرپٹرولنگ کریں گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز انسداد پولیو ٹیموں کے لئے  سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔بلال صدیق کمیانہ نے خبردارکیا کہ انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کوئی غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

سی سی پی او لاہور نےڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ اورتھانوں کی ٹیموں کو ہدایت کی کہ پولیو ویکسینیشن والی  تمام یونین کونسلز میں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ کسی بدسلوکی،ہراسگی یا تشدد کےکسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یاد رہے کہ انسداد پولیو مہم صوبائی دارالحکومت میں 27 جون سے شروع ہو کر 03 جولائی تک جاری رہے گی۔انسداد پولیو مہم میں تقریباً 20 لاکھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف پورا کیا جائے گا جبکہ 6360 ٹیمیں پولیو مہم میں حصہ لیں گی۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM