ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

سربراہ لاہور پولیس کا شہریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

ویب ڈیسک
09 Jul, 2022

09 جولائی ، 2022

ویب ڈیسک
09 Jul, 2022

09 جولائی ، 2022

سربراہ لاہور پولیس کا شہریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

post-title

لاہور :  (اے پی این این ) سربراہ لاہور پولیس ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے اہلیان لاہور کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے شہریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ عید الضحیٰ پرشہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے مربوط سکیورٹی پلان پر عملدرامد یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر لاہور پولیس ہائی الرٹ رہے گی۔مساجد،عبادت گاہوں،مویشی منڈیوں،مارکیٹوں، شاپنگ مالز، پارکوں اور تفریح گاہوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر مجموعی طور پر 08 ہزار پولیس افسران اور اہلکارفرائض انجام دے رہے ہیں۔07 ایس پیز،35 ڈی ایس پیز،83ایس ایچ اوز، 376 اپر سب آرڈینیٹس سکیورٹی ڈیوٹی جبکہ ڈولفن سکواڈ  اور پی آر یو کی 335 ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کر رہی ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ05 ہزار مساجد،عبادت گاہوں اور 190 سے زائد کھلے مقامات پر عید اجتماعات کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے۔کھلے مقامات پر عید اجتماعات پر لاہور پولیس کے 1500 افسران اور جوان تعینات کئے گئے ہیں۔شہر کی 05 ہزار مساجد حساسیت کے اعتبار سے تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔کیٹیگری اے میں 146،بی 713 جبکہ کیٹگری سی میں 4034 مساجد شامل ہیں۔عید پر شہر کے بڑے تفریح مقامات اور پارکس پر 365 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ون ویلنگ،ہلڑ بازی،دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی سرکوبی کیلئے55خصوصی پکٹس پر613 افسران اور جوان تعینات کئے گئے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ تمام پولیس افسران عید الضحیٰ پر ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ شہری عیدالاضحیٰ پر ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،ہلڑبازی اور پتنگ بازی سے مکمل اجتناب کریں ورنہ سخت ایکشن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ مجرمانہ فعل ہیں،والدین اپنے بچوں کو ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی سے باز رکھیں۔عید الضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ہلڑ بازی،ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ اور پتنگ بازی کرنے والوں کو حوالات جانا ہو گا۔

سربراہ لاہور پولیس نے ہدایت کی کہ ڈولفن سکواڈ،پیرو ٹیمیں ون ویلرز،ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو فوری حراست میں لیں۔بلال صدیق کمیانہ مزید کہا کہ شہرکے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں،موٹر سائیکلز اور اشخاص کی چیکنگ یقینی بنائی جائے۔عید کے پیش نظر شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، سنیپ چیکنگ جاری رکھیں۔لاہور پولیس ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کر رہی ہے۔

سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔شہر میں عیدالاضحیٰ اور اس کی تعطیلات کے دوران ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ہوائی فائرنگ ،ون ویلنگ، اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔شہری ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور ون ویلنگ کی اطلاع 15 پر دیں،فوری کاروائی عمل میں لائیں گے۔

 

 

 

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM