ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

پنجاب کے 14 اضلاع کے 20حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ویب ڈیسک
01 Jul, 2022

01 جولائی ، 2022

ویب ڈیسک
01 Jul, 2022

01 جولائی ، 2022

پنجاب کے 14 اضلاع کے 20حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

post-title

لاہور: (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب کی زیر صدارت پنجاب کے 14 اضلاع کے 20حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سکیورٹی انتظامات بارے خصوصی اجلاس ۔اجلاس میں ضمنی انتخابات میں سکیورٹی عملہ کی تعیناتی، الیکشن کمیشن کے عملہ کو سکیورٹی کی فراہمی، امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے بارے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے کہا کہ پولیس کے غیر سیاسی کردار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ افسران و اہلکار اپنے انفرادی عمل کے خود ذمہ دار ہوں گے، کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔آئی جی پنجاب کا صوبائی دارالحکومت کے چاروں حلقوں میں لاہور پولیس کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت۔

لڑائی جھگڑے، ہوائی فائرنگ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے۔ پولیس کے امیج کو خراب کرنے والوں سے کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور پرائیویٹ گارڈز کے استعمال پر سو فیصد پابندی ہوگی۔فیلڈ افسران ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ضلعی انتظامیہ سے باقاعدگی سے میٹنگز کریں۔

امن و امان کے قیام اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعین کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔ ضمنی انتخابات میں فیلڈ افسران کے کنڈکٹ کی خفیہ نگرانی کے لیے اسپیشل برانچ اور حساس اداروں کو بھی اپنی رپورٹ تیار کرنے کا ٹاسک۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب اور سی ٹی ڈی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سی سی پی او لاہورسمیت14 اضلاع کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM