ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

home-add

سارہ لورین اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

ویب ڈیسک
25 Mar, 2022

25 مارچ ، 2022

ویب ڈیسک
25 Mar, 2022

25 مارچ ، 2022

سارہ لورین اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

post-title

معروف بالی ووڈ اور لالی ووڈ اداکارہ سارہ لورین نے کہا ہے کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ بچپن میں پڑھی جانےوالی نمازیں آپ کو جوانی کی مصیبتوں سے بچاتی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سارہ لورین حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز کے شو’جی سرکار‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نئی فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ اور بالی ووڈ میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔سارہ نے فلم میں کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں کہا کہ انہوں نے فلم میں ایک چائنیز خاتون کا کردار ادا کیا ہے اور اس کردار کو کرکے انہیں بے حد مزہ آیا، کیونکہ انہیں لگا کہ اس فلم میں کام کرکے انہوں نے کچھ الگ کیا ہے.

سارہ اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور بتایا کہ میں نے بہت چھوٹی عمر میں اپنے والد کو کھودیا تھا۔ سارہ نے کہا میں چھوٹی تھی اور بچپن سے اعتکاف میں بیٹھ جاتی تھی تو مجھے لگتا ہے کہ کبھی کبھی بچپن میں پڑھی جانے والی نمازیں جوانی کی مصیبتوں سے آپ کو بچاتی ہیں۔

سارہ لورین نے کہا کہ پاکستانی سٹارز میں نخرے بہت ہیں جب کہ انہیں بناوٹی لوگ پسند نہیں بلکہ وہ لوگ اچھے لگتے ہیں جو سچے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فٹ رہنے کے لیے یوگا کرتی ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM