ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

قومی کانفرنس ’’ فلاحی ریاست کا تصور اور فکر اقبال‘‘ کا انعقاد

ویب ڈیسک
14 Nov, 2021

14 نومبر ، 2021

ویب ڈیسک
14 Nov, 2021

14 نومبر ، 2021

قومی کانفرنس ’’ فلاحی ریاست کا تصور اور فکر اقبال‘‘ کا انعقاد

post-title

 پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام یوم اقبال کے سلسلے میں ایک روزہ قومی سطح کی علامہ اقبال کانفرنس2021ء بعنوان’’ فلاحی ریاست کا تصور اور فکر اقبال‘‘ منعقد ہوئی ۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد علامہ اقبال کے فلاحی ریاست کا تصور کو عوام الناس کو مختلف زاویوں سے روشناس کروانا تھا۔ کانفرنس 2 ادبی نشستوں ، مکالمے ، علامہ اقبال سے متعلقہ کتب کی نمائش اور صادقین کے اقبال پہ فن پاروں کی نمائش شامل تھی۔
تقریب میں ڈاکٹر بصیرہ عنبرین ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی، ڈین سرگودھا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس گوندل، پروفیسر ڈاکٹر شاہد کامران ، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، ڈاکٹر انیلہ سلیم، ڈاکٹر خالد ندیم، ڈاکٹر شعیبہ معید، ڈاکٹر عبدالعزیز ملک،  ڈائریکٹر کونسل ریاض ہمدانی، لیکچرر حسن مرتضی،  اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنان خالق بھٹی اور دیگر معززین موجود تھے۔ ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہا کہ اقبال معاشرت کو بلندی کی جانب لے کے چلتا ہے یہ فکر اجتماعی و انفرادی طور پہ ترقی کی طرف گامزن کرتی ہے۔ ڈاکٹر شاہد کامران نے اقبال کو فکری اور ذہنی جستجو کا فلاحی ریاست کی کامیابی کا مصلح گردانا اور نسل نو کو ان کی سوچ پہ مکمل عمل پیرا ہو کے معاشرے کو مثبت رویوں سے مستحکم کرنے کی کوشش کرنے کی نصیحت کی۔ اس موقع پہ ماہر اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے ملک کی ترقی اور عظیم معاشرت کے لیے اقبال کے فلسفہ زندگی کو سمجھنے پہ زور دیا۔
کانفرنس کے ساتھ ساتھ علامہ اقبال سے متعلق کتب اور صادقین کے آرٹ ورک کی بھی نمائش جاری رہی جسے حاضرین کی کثیر تعداد نے صرف دیکھا بلکہ کونسل کی کاوش کو باخوبی سراہا۔ 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM