ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

لانگ مارچ: اسلام آبادکی طرف جانیوالے تمام راستے بند

ویب ڈیسک
24 May, 2022

24 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
24 May, 2022

24 مئی ، 2022

لانگ مارچ: اسلام آبادکی طرف جانیوالے تمام راستے بند

post-title

لاہور:حکومت نے پنجاب سےاسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا۔

ذرائع کےمطابق صوبے کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانے والی ٹرانسپورٹ بند کردی گئی ہے،  کوئی بھی شخص لانگ مارچ میں ضلع سے باہرنہیں نکل سکےگا جب کہ اس سلسلے میں  تمام ٹرانسپورٹرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کا بتانا ہےکہ صوبے کے تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے ہیں جس کے تحت اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے  فیض آباد کے علاقے میں کنٹینر پہنچادیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہےکہ کوئی بھی اپنی گاڑی لانگ مارچ کے شرکا کو نہیں دے گا۔

واضح رہےکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے جس کےبعد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM