ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ماہ جون کے دوران 28529 روڈ ٹریفک حادثات میں 334اموات رپورٹ ہوئیں

ویب ڈیسک
01 Jul, 2022

01 جولائی ، 2022

ویب ڈیسک
01 Jul, 2022

01 جولائی ، 2022

ماہ جون کے دوران 28529 روڈ ٹریفک حادثات میں 334اموات رپورٹ ہوئیں

post-title

لاہور: (اے پی این این )  ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے ماہ جون کے دوران پنجاب بھر میں سات منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم کے ساتھ 125950ایمرجنسیز کو رسپانڈ کرتے ہوئے118532ایمرجنسی متاثرین کو سروسزفراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ 125950 ایمرجنسیزمیں 28529 روڈ ٹریفک حادثات، 76546میڈیکل ایمرجنسیز،3816آتشزدگی کے واقعات، 3549جرائم کے واقعات،974اینیمل ریسکیو،148 ڈوبنے کے واقعات،110عمارتیں گرنے اور12278 متفرق آپریشن شامل ہیں۔ڈی جی ریسکیو نے گزشتہ روز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں ریسکیو ہیڈ کوارٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے تمام ونگز کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی مانیٹرنگ سیل نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کو ماہانہ ہنگامی اعدادوشمار کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ پنجاب میں گزشتہ ماہ کے دوران 28529 روڈ ٹریفک حادثات میں 334 افراد جاں بحق ہوئے۔ ان ٹریفک حادثات میں سے زیادہ تر 7659 ٹریفک حادثات لاہور میں ہوئے۔ اسی طرح ملتان میں 2047، فیصل آباد میں 2280، گوجرانوالہ میں 1792، راولپنڈی میں 1000، شیخوپورہ میں 911جبکہ باقی12840 حادثات پنجاب کے دیگر30 اضلاع میں پیش آئے۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا کہ 3816 آتشزدگی کے واقعات میں سے زیادہ ترحادثات بڑے اضلاع میں پیش آئے یعنی 944 واقعات لاہور میں،375 راولپنڈی، 252 فیصل آباد، 225گوجرانوالہ اور 177سیالکوٹ میں ہوئے۔

اس مو قع پر ڈی جی ریسکیو پنجاب نے کہا کہ روڈ سیفٹی اقدامات اور روڈ سیفٹی قوانین پر عمل پیرا ہو کر روڈ ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے کیونکہ انسانی زندگی سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں ہے۔ انہوں نے ڈرائیوروں سے اور بالخصوص موٹر سائیکل چلانے والوں سے محتاط ڈرائیونگ کرنے کی درخواست کی ہے کیونکہ 80فیصد حادثات میں کسی نہ کسی صورت موٹر سائیکل موجود ہوتا ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے درخواست کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بر وقت 1122ڈائل کریں کیونکہ وقت پر کال کرنے سے بر وقت ریسکیو سروس فراہم کی جاسکتی ہے جس سے قیمتی جانیں بچ جاتی ہیں۔انہوں نے سروس کے معیار کو برقرار رکھنے اور تمام شہریوں کو معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی مانیٹرنگ سیل کے کردار کی تعریف کی۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM