ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ریحام خان نے عمران خان کو کپل شرما شو کرنے کا مشورہ دے دیا

ویب ڈیسک
31 Mar, 2022

31 مارچ ، 2022

ویب ڈیسک
31 Mar, 2022

31 مارچ ، 2022

ریحام خان نے عمران خان کو کپل شرما شو کرنے کا مشورہ دے دیا

post-title

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے انہیں کانگریس رہنما نوجوت سدھو کے ہمراہ کامیڈی شو 'دی کپل شرما شوکی میزبانی کا مشورہ دے دیا۔
ریحام خان ان دنوں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور  انہوں نے گزشتہ شب ٹوئٹر پر صارف کی دلچسپ ٹوئٹ کی تصویر شیئر کی۔

مذکورہ تصویر اس وقت کی ہے جب عمران خان اور سدھو کی ملاقات گرودوارہ دربار صاحب کرتار پور  میں ہوئی۔ تصویر کے کیپشن میں صارف نے نوجوت سنگھ کے خیالات کا اظہار کیا اور مضحکہ خیز انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ 'میں نے سب انتظام کرلیا ہے، انڈین پریمیئر لیگ میں دونوں بھائی مل کے کمنٹری کریں گے۔
ریحام نے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ 'میرے خیال میں کپل شرما شو زیادہ بہتر رہے گا۔

 

 

واضح رہے کہ وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے بظاہر قومی اسمبلی میں اکثریت کھو دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی میں بحث کا آغاز 31 مارچ سے ہوگا اور کسی بھی وقت اس پر ووٹنگ ہوسکتی ہے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM