ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

یہ وہی ہے ناں ، جسے میں نے اپنی فلم ’جانان‘ میں پھپھو کا کردار دیا تھا: ریحام خان

ویب ڈیسک
19 Apr, 2022

19 اپریل ، 2022

ویب ڈیسک
19 Apr, 2022

19 اپریل ، 2022

یہ وہی ہے ناں ، جسے میں نے اپنی فلم ’جانان‘ میں پھپھو کا کردار دیا تھا: ریحام خان

post-title


گزشتہ روز میزبان و اداکارہ مشی خان نے ریحام خان کو اداکاروں کے عمران خان کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنانے پر جواب دیا کہ اگر فنکاروں نے کشمیر کے لیے احتجاج نہیں کیا تو آپ کرلیتی؟ آپ کو کس بات کا انتظار تھا۔

مشی خان کا کہنا تھا کہ آپ ہر دفعہ ہمیں ڈکٹیشن دیتی رہتی ہیں لیکن جب کشمیر کا مسئلہ اٹھا تو اس وقت آپ کہیں بی بی سی پر رپورٹنگ تو کہیں مغربی طرز زندگی جینے میں بے حد مصروف تھیں۔

اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں ریحام خان کو باآور کروایا کہ ’ہمیں پورا حق ہے کہ ہم جسے مرضی چاہیں اسے سپورٹ کریں، آپ جس طرح بغیر اجازت موبائل فون لے کر اسمبلی پہنچ کر الٹی سیدھی ویڈیوز بناتی ہیں وہ بنائیں اورہمیں اپنا کام کرنے دیں ‘۔

تاہم اب مشی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ریحام نے ٹوئٹ کی اور لکھا 'یہ وہی ہے ناں عمران کی دوست،  جسے میں نے اپنی فلم ’جانان‘ میں پھپھو کا کردار دیا تھا؟‘

واضح رہے کہ پاکستانی فلم 'جانان 2016 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں مرکزی کردار علی رحمان خان، ارمینا رانا خان اور بلال اشرف نے نبھائے تھے۔

فلم میں مشی خان کا نام شیریں گل تھا جب کہ ان کا کردار ایک پھپھو کا تھا۔ریحام خان فلم کی پروڈیوسر تھیں، ریحام خان کے علاوہ اداکارہ حریم فاروق اور عمران رضا کاظمی بھی فلم کے پروڈیوسرز تھے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM