ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

 پنجاب میں نیا سیاسی بحران:سپیکر کا گورنر کی ایڈوائس پر اسمبلی اجلاس بلانے سے انکار

ویب ڈیسک
21 Dec, 2022

21 دسمبر ، 2022

ویب ڈیسک
21 Dec, 2022

21 دسمبر ، 2022

 پنجاب میں نیا سیاسی بحران:سپیکر کا گورنر کی ایڈوائس پر اسمبلی اجلاس بلانے سے انکار

post-title

لاہور: (اے پی این این )  سپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کی ایڈوائس پر اجلاس بلانے سے انکار کردیا جس کے بعد صوبے میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

گورنر پنجاب کی جانب سے اعتماد کے ووٹ کے لیے 2 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ کے جواب میں سپیکر نے بھی 2 صفحات کی رولنگ جاری کردی جس میں انہوں نے گورنر کی جانب سے اجلاس بلائے جانے کا عمل غیر آئینی قرار دیا۔

واضح رہے کہ اسمبلی اجلاس نہ ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن نے آج پنجاب اسمبلی آنے اور احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔

دوسری جانب اسمبلی سیکرٹریٹ نے گورنر کے حکم پر اجلاس بلانے کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا جبکہ سپیکر نے اپنے طلب کردہ جاری اجلاس کو گزشتہ شب جمعہ تک ملتوی کر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان آج پنجاب اسمبلی جائیں گے، اپوزیشن جماعتیں آج سہ پہر 4 بجے گورنر کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی پہنچیں گی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM