ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

پی ٹی آئی لانگ مارچ، فیض آباد انٹرچینج اور ریڈزون سِیل کردیا

ویب ڈیسک
25 May, 2022

25 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
25 May, 2022

25 مئی ، 2022

پی ٹی آئی لانگ مارچ، فیض آباد انٹرچینج اور ریڈزون سِیل کردیا

post-title

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیش نظر انتظامیہ نے فیض آباد انٹرچینج کو سِیل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ،جی ٹی روڈ اور موٹر ویز پر رکاوٹیں لگا کر لاہور اور اسلام آباد جانے وا لے راستے بند کر دییے گئے  جبکہ ڈی چوک کی طرف جانے والے راستے اور فیض آباد انٹرچینج کو بھی سیل  کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے اسلام آباد کے لیے پولیس، رینجرز اور ایف سی بلالی،ریڈ زون سیل کردیا۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینر کھڑے راستے بند کردیے گئے۔

دوسری جانب انتظامیہ نے کمیٹی چوک انڈر پاس پر کنٹینرپہنچادیے ہیں، کمیٹی چوک پرکنٹینرلگا کرمری روڈ بند کیا جائےگا۔

دوسری جانب پنجاب پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا آج تیل کی سپلائی بند رکھنے اعلان جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے ساڑھے تین سو سے زیادہ علاقوں میں آج موبائل فون سروس بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔


ذرائع کا بتانا ہےکہ کابینہ ڈویژن سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی فوج تعینات ہوگی۔

ادھر وزارت داخلہ نے ریڈ زون کی سکیورٹی کے لیے فوج کو طلب کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق ریڈ زون کی تمام سکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے گی جس کے تحت وزیراعظم ہاؤس، وزیر اعظم آفس، ایوان صدر اور سپریم کورٹ پرفوج تعینات ہوگی۔

 اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے اور دفعہ 144 کا دائرہ ایک کلو میٹر تک بڑھادیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت نے ایف سی کی خدمات طلب کر لی ہیں جس کے تحت ایف سی کے 2 ہزار اہلکار اسلام آباد میں فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہےکہ حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے جس کےتحت پنجاب سے اسلام آبادجانے والے تمام راستے سیل کردیےگئے ہیں جب کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM