ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).   

ڈرائیور کے بغیر چلنے والی ٹرین جرمنی میں تیار

عیزہ عمران
12 Oct, 2021

12 اکتوبر ، 2021

عیزہ عمران
12 Oct, 2021

12 اکتوبر ، 2021

ڈرائیور کے بغیر چلنے والی ٹرین جرمنی میں تیار

post-title

فرینکفرٹ:  ڈرائیور کے بغیر چلنے والی ٹرین جرمنی میں تیار کر لی گئی ہے۔ جرمن ریل کمپنی ڈوئچے کے مطابق یہ ٹرین روایتی ٹرینوں کے مقابلے میں وقت کی زیادہ پابند اور توانائی سے بھرپور ہے۔
 ایسی 4 ٹرینیں جرمنی کے شمالی شہر کے ایس-بان ریپڈ اربن ریل نیٹ ورک میں شامل ہوں گی اور موجودہ ریل انفراسٹرکچر کو استعمال کرتے ہوئے دسمبر سے مسافروں کو لے جانے کا عمل شروع کریں گی۔
اس منصوبے کو سیمنز اور ڈوئچے بان نے دنیا کا پہلا  منفرد منصوبہ قرار دیا ہے، جو ہیمبرگ کے تیز رفتار شہری ریل نظام میں جدت لانے سے متعلق 7کروڑ ڈالر لاگت کے پروجیکٹ کا حصہ ہے۔
ڈوئچے بان کے سی ای او ،  رچرڈ لوٹز نے کہا کہ خودکار ٹرینیں ایک بھی کلومیٹر فاصلے تک نیا ٹریک بچھائے بغیر، زیادہ قابل اعتماد خدمات پیش کرتی ہیں۔
 ٹرین بنانے والی کمپنیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرین کو مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے ہی کنٹرول کیا جائے گا لیکن مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سفر کے دوران ڈرائیور بھی موجود ہوگا۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM