ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

’جنہیں تصاویر سے مسئلہ ہے وہ نہ دیکھیں‘، ودیا اور عرفی رنویر کیلئے بول پڑیں

ویب ڈیسک
29 Jul, 2022

29 جولائی ، 2022

ویب ڈیسک
29 Jul, 2022

29 جولائی ، 2022

’جنہیں تصاویر سے مسئلہ ہے وہ نہ دیکھیں‘، ودیا اور عرفی رنویر کیلئے بول پڑیں

post-title

بالی وڈ اداکارائیں ودیا بالن اور عرفی جاوید رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ کے معاملے پر ساتھی اداکار کے دفاع میں سامنے آگئیں۔

بھارت میں رنویر سنگھ پر برہنہ فوٹو شوٹ کے بعد بےحد تنقید کی جارہی ہے جب کہ ایک غیر سرکاری تنظیم نے اداکار کے خلاف خواتین کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ بھی درج کروادیا ہے۔

اداکار کی جانب سے تو تاحال اس فوٹو شوٹ کے بارے میں بات نہیں کی گئی تاہم بالی وڈ کی اداکارائیں ان کے حق میں بول پڑی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سےگفتگو میں ودیا بالن نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا ایک غیر سرکاری تنظیم کے کہنے پر رنویر سنگھ  کے خلاف ایف آئی آر کیوں درج کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کیا ہے کہ پہلی بار کوئی  آدمی ایسا کررہا ہے؟

رپورٹر کی جانب سے ایف آئی آر کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ جنہیں تصاویر سے مسئلہ ہے وہ نہ دیکھیں۔

دوسری جانب اپنے بولڈ ڈریس اپ سے مشہور بھارتی شوبز شخصیت عرفی جاوید نے رنویر سنگھ کے فوٹو شوٹ سے خود کو منسوب کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔عرفی جاوید نے کہا کہ لوگوں کو رنویر کو سپورٹ کرنا چاہیے لیکن اس معاملے میں مجھے نہ گھسیٹیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM