ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

کراچی میں آج سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، این ایل سی نے تیاری کرلی

ویب ڈیسک
02 Jul, 2022

02 جولائی ، 2022

ویب ڈیسک
02 Jul, 2022

02 جولائی ، 2022

کراچی میں آج سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، این ایل سی نے تیاری کرلی

post-title

کراچی میں  مون سون بارشوں کے پیش نظر نیشنل لاجسٹکس سیل نے جامع منصوبہ بندی کرلی۔

ترجمان این ایل سی کے مطابق حساس مقامات پر پانی کے بہاؤ کی 24 گھنٹے نگرانی کی جائے گی جب کہ لانگ بوم ایکسکویٹر، ڈی واٹرنگ پمپس کو حساس علاقوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ  گلیوں میں پانی کا داخلہ روکنے کےلیے تمام چوکنگ پوائنٹس پر مسلسل ڈریجنگ کی جائے گی، اس کے علاوہ ریت کے20 ہزار تھیلے نشیبی علاقوں کے ساتھ نالے کے اطراف میں رکھے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اورنگی نالے پر حفاظتی بندوں کی تعمیر بھی کی جارہی ہے جب کہ شاداب گراؤنڈ، مین کیمپ اور سائٹ ایریا میں ایمرجنسی رسپانس سیل قائم کیا گیا ہے جو  بارشوں کے دوران 24 گھنٹے کام کرے گا۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل آج شام یا رات سےشروع ہوسکتا ہے جس دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ 3 اور 4 جولائی کو شہر میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ بارش سے قبل آندھی کا امکان ہے اور اس دوران 81 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

شہری انتظامیہ کی تیاری  کیا ہے؟

کراچی میں پانی سے بھرے بادل برسنے کو تیار  ہیں لیکن شہر کے نالوں کی صفائی کا کام اب تک مکمل نہیں کیا جاسکا ہے جب کہ اہم شاہراہوں اورعمارتوں پر لگے خطرناک بل بورڈزا ور ہورڈنگز بھی اب تک نہیں ہٹائے جاسکے ہیں۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM