ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ملک بھر میں بارش : درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گرگیا

mussarat
05 Jan, 2022

05 جنوری ، 2022

mussarat
05 Jan, 2022

05 جنوری ، 2022

ملک بھر میں بارش : درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گرگیا

post-title

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی میں آج بارش برسنے کا امکان ہے ۔
 تفصیلات کے مطابق لاہور ، راولپنڈی ، اسلام آبادمیں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ادھر بلوچستان کے بھی مختلف علاقوںمیں بادل برسے کوہلو شہر اور گرد ونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ یخ بستہ ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گرگیاجبکہ محکمہ موسمیات نے دو دن تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
 پشاور ، مردان ، صوابی میں بھی وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری ہے ادھر میر پور آزاد کشمیر میں بھی بادل خوب برسے وادی لیپہ میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی،برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ کراچی میں بھی بادل چھائے ہوئے ہیں آج رات سے کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مزید3 روز تک موسم ابر آلود رہے گا۔
کراچی سمیت سندھ کے چند اضلاع میں آج شام یا رات سے تیز ہواوں کے ساتھ بارش کے امکان کے بعد پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے آج رات سے 7 جنوری کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔مغربی ہواوں کا سلسلہ بلوچستان میں بھی داخل ہو گیا ہے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری ہے، گوادر اور گردو نواح میں 7 گھنٹے تک بارش جاری رہی، جس سے گوادر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM