ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

رابعہ کلثوم کی والدہ نے انہیں اداکاری سے کیوں منع کیا؟

ویب ڈیسک
31 Aug, 2022

31 اگست ، 2022

ویب ڈیسک
31 Aug, 2022

31 اگست ، 2022

رابعہ کلثوم کی والدہ نے انہیں اداکاری سے کیوں منع کیا؟

post-title

ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رابعہ کلثوم نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ اداکارہ پروین اکبر کو ان کے شوبز میں کام کرنے پر اعتراض تھا۔

شوبز خاندان سے تعلق رکھنے والی رابعہ کلثوم ان چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے تھوڑے ہی عرصے میں جاندار اداکاری کی بدولت اپنا نام بنایا۔

حال ہی میں بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ نہیں چاہتی تھیں کہ وہ انڈسٹری میں کام کریں۔رابعہ کلثوم نے وجہ بتاتے ہوئے کہا والدہ جس وقت سے انڈسٹری میں کام کررہی ہیں اس وقت اس شعبے میں لڑکیوں کا کام کرنا معیوب سمجھا جاتا تھا اسی لیے ان کے دل میں ڈر تھا کہ انہوں نے جن چیزوں کا سامنا اپنے زمانے میں کیا ہے یا جن حالات سے وہ گزری ہیں، ان چیزوں اور حالات سے میری بیٹی کو بھی گزرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر کام کرنے والی عورت کے مختلف تجربات ہوتے ہیں، کسی کے مثبت تو کسی کے منفی، اگر اس نظریے کو لے کر بات کریں تو میں اپنی والدہ کے فیصلے سے متفق ہوں ، ان کا فیصلہ اس وقت بالکل صحیح تھا جس وقت میں نے آنے کی خواہش ظاہر کی تھی، یہ ہی بنیادی وجہ تھی اور میں اس کا بہت احترام کرتی ہوں۔

اعتراضات کے باوجود انڈسٹری میں کیسے آئیں؟  جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی ہوگئی اور ان کے شوہر بہت ساتھ دینے والے انسان تھے، اس لیے انہیں مشکل نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ رابعہ کلثوم نے جیو ٹی وی کے ڈرامہ ‘زمانی منزل کے مسخرے‘ میں زینب کے کردار سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اس کے بعد انہوں نے مختلف ڈرامہ، ویب سیزیز ، فلم اور میوزک ویڈیوز میں کام کیا ہے۔

رابعہ سینئر اداکارہ پروین اکبر کی بیٹی، فیضان شیخ کی بہن اور اداکارہ ماہم عامر کی نند ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM