ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

اپنی لیک ویڈیوز آگے بھیجنے والوں کو خانہ کعبہ جاکر بددعائیں دیں: رابی پیرزادہ

ویب ڈیسک
02 Dec, 2022

02 دسمبر ، 2022

ویب ڈیسک
02 Dec, 2022

02 دسمبر ، 2022

اپنی لیک ویڈیوز آگے بھیجنے والوں کو خانہ کعبہ جاکر بددعائیں دیں: رابی پیرزادہ

post-title

سابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیر زادہ نے اپنے ساتھ ماضی میں پیش آئے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت لوگوں کی باتیں سن کر دل کرتا تھا کہ سب کو گولی مار دوں۔

ایک انٹرویو میں میزبان نادر علی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے رابی پیرزادہ  نے  میزبان کو ماضی میں ان کے ساتھ ہوئے اسکینڈل کو ’اسکینڈل‘ کہنے سے روکتے ہوئے انہیں ایک حادثہ قرار دیا۔

اپنے ماضی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں نے بچپن سے کبھی کسی کی بات نہیں مانی، میں ایک باغی شخصیت کی مالک تھی، جو کچھ ہوا اس کا تعلق میرے خاندان سے ہے اور میرے خاندان میں بھی اس حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوا کیونکہ سب جانتے تھے کہ جو ہوا وہ میرے خاندان کی وجہ سے ہوا۔

رابی پیرزادہ کا کہنا تھا جو کچھ میرے ساتھ ہوا میں اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتی کیونکہ جو کچھ بھی ہےوہ فیملی میں سب جانتے ہیں لیکن فیملی سے باہر میرے ساتھ جو لوگوں نے کیا میں بیان نہیں کر سکتی، اس وقت  میرا دل کرتا تھا میں سب کو گولی ماردوں، میں نے خانہ کعبہ جاکر ان لوگوں کو بہت بددعائیں دی جنہوں نے میری ویڈیوز آگے بڑھائیں اور میرا تماشا بنایا۔

سابق گلوکارہ نے دوران گفتگو بتایا کہ میری ایک دوست کے بھائی نے  بھی میری ویڈیوز آگے اپنے دوستوں میں فارورڈ کیں لیکن وہ پھر ایک موٹر سائیکل حادثے میں مارا گیا اس کے بعد بھی لوگ ان ویڈیوز کو آگے بڑھاتے رہے یہاں تو لوگوں نے عامر لیاقت کو مار دیا، میں تو ایک لڑکی تھی میں نے اس وقت اللہ سے کہا تھا تُو تو مجھے جانتا ہے۔

سابق گلوکارہ نے مزید کہا کہ مجھے ہنسی آ رہی تھی کیونکہ لوگ کہہ رہے تھے میرے بوائے فرینڈ نے میری ویڈیوز لیک کیں لیکن وہ بوائے فرینڈ آج تک سامنے نہ آسکا۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM