ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

لاہور پولیس 320 شہداء کی امین ہے، سی سی پی او لاہور

ویب ڈیسک
04 Aug, 2022

04 اگست ، 2022

ویب ڈیسک
04 Aug, 2022

04 اگست ، 2022

لاہور پولیس 320 شہداء کی امین ہے، سی سی پی او لاہور

 سر براہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کی شہید ڈی آئی جی سید احمد مبین کی قبر پر حاضری، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی، ایس کینٹ عیسیٰ سکھیرا کی شرکت، ایس پی ٹریفک آصف صدیق، ایس پی ٹریفک شہزاد خان بھی موقعہ پر موجود، لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی۔
 غلام محمود ڈوگر نے افسران کے ہمراہ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، یوم شہدائے پنجاب پولیس، دراصل تجدید عہد کا دن ہے،  سربراہ لاہور پولیس۔ ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولے،  غلام محمود ڈوگر۔ بہادر فورس کا کمانڈر ہونے پر فخر ہے، جس نے ملک و قوم کی سربلندی کیلئے اپنی قربانیاں دیں۔

عظیم قومیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں، سی ٹی او منتظرمہدی۔ لاہور پولیس ایسے ہی شہداء کی امین ہے جن کی شہادت نے محکمے کی عزت اور وقار کو چار چاند لگائے۔شہداء کی قربانیوں سے پوری فورس کے حوصلے بلند ہیں ۔لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر لمحہ سر بکف ہے۔

 شہداء پولیس نے اپنا آج قوم و ملک کے روشن مستقبل پر قربان کردیا۔ہم شہریوں کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گیں، سی سی پی او لاہور۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام ،شہداء پولیس قوم و ملت کی سلامتی کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں۔شہید ہمیشہ زندہ ہیں اور ان کی خدمات پولیس کیلئے مشعل راہ ہیں۔

شہداء قیمتی اثاثہ، ان کی جرات اور بہادری کی داستانوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکیں۔ ہم ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، سی ٹی او


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM