ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

بجلی کو بچانے کے لئے پنجاب میں آج سے بازار، مارکیٹیں رات 9 بجے بند

ویب ڈیسک
20 Jun, 2022

20 جون ، 2022

ویب ڈیسک
20 Jun, 2022

20 جون ، 2022

بجلی کو بچانے کے لئے پنجاب میں آج سے بازار، مارکیٹیں رات 9 بجے بند

post-title

لاہور : پنجاب بھر میں بجلی بچت پلان پر عملدرآمد کے تحت آج سے رات 9 بجے بازار اور مارکیٹیں بند ہو جائیں گی، شادی ہالز رات 10، ریسٹورنٹ رات ساڑھے گیارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔

لاہور میں مجموعی طور پر 63 مارکیٹس کو بجلی کی بچت کے لئے بند کیا جائے گا، پنجاب میں پہلے مرحلے میں یہ پابندی 2 ماہ کے لئے ہو گی، کمرشل فیڈرز پر آج رات 9 بجے کے بعد بجلی بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہفتے کے روز تاجر برادری کو کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تجارتی مراکز، دکانوں، پارکس، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ تاجر تنظیموں اور چیمبرز کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد کیا، عید کی شاپنگ کے لئے اوقات کار کی پالیسی کا تاجر برادری کی مشاورت سے جائزہ لیا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق بیکریز،میڈیکل سٹورز، ایمبولینس سروس، طبی مراکز، پٹرول پمپس، بس اڈے، تندور اور دودھ دہی کی دکانوں پر پابندیوں کا اطلاق نہیں ہو گا۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM