ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

ویب ڈیسک
01 Aug, 2022

01 اگست ، 2022

ویب ڈیسک
01 Aug, 2022

01 اگست ، 2022

چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

post-title

پنجاب اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنراورممبران الیکشن کمیشن کے استعفے کے لئے کی قرارداد منظور کی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران الیکشن کمیشن کے مستعفیٰ ہونے کی قرارداد پیش کی گئی، جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی سازش کے تحت قانونی حکومت کو گرایا گیا، جس کے بعد ملک میں مہنگائی اور معاشی بحران کی سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

متن میں ہے کہ اس تمام صورتحال میں ایک ہی حل ہے کہ ملک میں صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں، اور تمام سیاسی جماعتیں شفاف انتخابات کے لئے متفقہ طور پر اقدامات کریں۔

قرار داد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران الیکشن کمیشن فوری طور پر مستعفی ہوجائیں، تاکہ متفقہ طور پر نئے الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM