ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

نفسیاتی مریض کی بربریت۔ماں کو زیادتی کے بعد قتل کر ڈالا   

مسرت
18 Dec, 2021

18 دسمبر ، 2021

مسرت
18 Dec, 2021

18 دسمبر ، 2021

نفسیاتی مریض کی بربریت۔ماں کو زیادتی کے بعد قتل کر ڈالا   

post-title

یونان میں 28سال قبل اپنی نانی کو قتل کرنے والے ذہنی مریض نے اپنی 83سالہ والدہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق قتل کی اس لرزہ خیز واردات پر پورا یونان لرز کر رہ گیا ہے۔ اس 59سالہ ملزم کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ اس نے اپنی بوڑھی ماں کے ساتھ بربریت کی اور پھر اس کے منہ پر تکیہ رکھ کر اس کا دم گھونٹ ڈالا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک پولیس آفیسر نے بتایا ہے کہ ملزم نے اپنی مقتولہ ماں کی والدہ کو بھی قتل کیا تھا۔ ملزم اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد اس کی میت تجہیز و تدفین کے لیے لے گیا اور فیونرل ڈائریکٹر سے اصرار کرنے لگا کہ وہ فوری طور پر اپنی ماں کو دفن کرنا چاہتا ہے۔ اس کی مشکوک حرکات دیکھتے ہوئے ڈائریکٹر نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے میت کا پوسٹ مارٹم کرایا تو اس کے ساتھ زیادتی اور قتل کا لرزہ خیز انکشاف سامنے آ گیا جس پر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ملزم کچھ عرصہ ذہنی امراض کے ہسپتال میں زیرعلاج بھی رہ چکا ہے۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM