ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

زرعی پانی کی قلت کے خلاف آبادکاروں اور شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک
02 Jul, 2022

02 جولائی ، 2022

ویب ڈیسک
02 Jul, 2022

02 جولائی ، 2022

زرعی پانی کی قلت کے خلاف آبادکاروں اور شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

 سندھ بلوچستان کے بارڈر بیگاری پل پر ٹائر نظر آتش کرکے دھرنا،ٹریفک معطل

زرعی پانی کی شدید قلت کے خلاف عابد علی جمالی، گل محمد عمرانی، محمد بخش بلیدی اور دیگر کی قیادت میں آبادکاروں اور شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی نکالی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے سندھ بلوچستان کے بارڈر بیگاری پل پہنچی جہاں پر ٹائر نظر آتش کرکے دھرنا دیا گیا۔

 احتجاجی مظاہرے میں آبادکاروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر آبپاشی عملداروں کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی بلند کیئے گئے جبکہ احتجاج کے باعث سندھ بلوچستان اور سندھ کے مختلف شہروں کی طرف آنے جانے والی ٹریفک معطل رہی۔

 میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تقریباً گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لے کر گڑھی خیرو کے کاشتکار اور شہری زرعی پانی کی قلت کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کے پانی زیادہ ہونے کے باوجود آبپاشی عملدار بیگاری کینال کے بااثر زمینداروں کو پیسوں پر پانی فروخت کرتے ہوئے ٹیل کے آبادکاروں کو برباد کر رہے ہیں جبکہ ہمارے زندگی کا گذارا بھی صرف و صرف زراعت پر ہے اور وہ بھی اس سال آبپاشی عملداروں کی کرپشن کی وجہ سے تباہی کے کنارے پہنچ گیا انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لے کر سراپا احتجاج بنے گڑھی خیرو کے آبادکار اور شہریوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM