ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنا خدمت خلق سے کم نہیں : میاں سعد وسیم

ویب ڈیسک
20 Jun, 2022

20 جون ، 2022

ویب ڈیسک
20 Jun, 2022

20 جون ، 2022

عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنا خدمت خلق سے کم نہیں : میاں سعد وسیم

post-title

قصور(راجوشہزادسے)مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں سعد وسیم شیخ  نے کہا ھے کہ عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنا خدمت خلق سے کم نہیں، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے ہمیشہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دی ہے اور ہسپتالوں میں عوام کو علاج و معالجے کی تمام تر سہولیات مفت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصطفی آباد میں ایک نجی ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صدر مسلم لیگ ن میونسپل کمیٹی مصطفی آباد چوہدری اصغر علی، حاجی امجد علی رحمانی، ضلعی صدر نمبردار ایسوسی ایشن قصور ملک خرم نصراللہ خاں ودیگر کی شرکت. لاہور سرجیکل ہسپتال اینڈ گائنی سنٹر مصطفی آباد کا افتتاح کر دیا گیا، ڈی ایس پی کاہنہ سرکل محمد ارشد، صدر مسلم لیگ ن میونسپل کمیٹی مصطفی آباد چوہدری اصغر علی،رہنما مسلم لیگ ن چوہدری طارق سعید، حاجی امجد علی رحمانی، ضلعی صدر نمبردار ایسوسی ایشن قصور ملک خرم نصراللہ خاں، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ محمد عمران سلفی، صدر الیکٹرونک میڈیا ارشد علی شامی ودیگر نے کیا۔

ہسپتال انتظا میہ ڈاکٹر عدنان ودیگرکے مطابق ڈیجیٹل ایکسرے، الٹرا سائونڈ، ہر قسم کا ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہو گی، ایم بی بی ایس ڈاکٹر عوام کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کریں گے، ہر قسم کے چھوٹے بڑے آپریشن جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بہترین ڈاکٹرز کے زیر نگرانی کئے جائیں گے، ایم این اے مسلم لیگ ن سعد وسیم شیخ نے مزید کہا کہ سب سے پہلے ڈاکٹر عدنان اور اس کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے مصطفی آباد کی عوام کیلئے ایک معیاری ہسپتال بنا کر عوام کو علاج و معالجہ کی سروس شروع کی ہے۔

 مصطفی آباد میں ماڈل ٹیکنالوجی، ماڈل میڈیکل سہولیات کی ہمیشہ کمی رہی ہے، اس لہذا سے یہ ہسپتال اہمیت کا حامل ہے،اب مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات کی عوام کیلئے ماڈل مشینیں، الٹراساونڈ، سرجیکل، گائنی کی سہولت موجود ہو ں گی، ہم امید کرتے ہیں کہ اس ہسپتال میں موجود سہولیات کو مزید بہتر کرکے مخلوق خدا کی خدمت کرے گے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM