ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

 پیشگی شرائط پوری!آئی ایم ایف سے  اگلی قسط ملنے کے امکانات روشن

مسرت ثمینہ
20 Jan, 2022

20 جنوری ، 2022

مسرت ثمینہ
20 Jan, 2022

20 جنوری ، 2022

 پیشگی شرائط پوری!آئی ایم ایف سے  اگلی قسط ملنے کے امکانات روشن

post-title

چھ ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے پیشگی شرائط پوری ہونے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا گیا جس میں چھٹے معاشی جائزے کی منظوری متوقع ہے جبکہ چھ ارب ڈالر کا قرض پروگرام بحال ہونے سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کے روشن امکانات ہیں،حکومت پاکستان نے 12 جنوری کی ڈیڈ لائن تک پیشگی شرائط پوری نہ ہونے پر اجلاس ری شیڈول کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ چھ ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ پروگرام کے تحت چھٹے جائزے کی تکمیل کا جائزہ لے گا جبکہ اس دوران کارکردگی اہداف کی عدم پاسداری اور فنڈز تک رسائی دوبارہ بحال کرنے کی درخواست پر غور کیا جائے گا،پاکستان قرض پروگرام کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط تقریبا پوری کر چکا ہے اور منی بجٹ کے ذریعے 343 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لی گئی ہے۔
قومی اسمبلی فنانس ترمیمی ایکٹ 2021 کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل 2021 بھی سینیٹ میں منظوری کے عمل میں ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی میں بھی ماہانہ چار روپے فی لیٹر اضافہ کیا جا رہا ہے۔
آئی ایم ایف کو ترقیاتی اخرجات میں کٹوتی، ٹیکس اصلاحات اور سرکاری اداروں کی تنظیم نو کی یقین دہانی بھی کرائی جا چکی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان 2019 میں طے پانے والے چھ ارب ڈالر کے قرض پروگرام میں سے دو ارب ڈالر پہلے ہی حاصل کر چکا ہے تاہم اپریل 2021 سے پروگرام تعطل کا شکار ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM