ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

مجھے بلیک میل کرنے کیلئے گندی ویڈیو اور آڈیو نکالی جا رہی ہیں: عمران خان

ویب ڈیسک
22 Dec, 2022

22 دسمبر ، 2022

ویب ڈیسک
22 Dec, 2022

22 دسمبر ، 2022

مجھے بلیک میل کرنے کیلئے گندی ویڈیو اور آڈیو نکالی جا رہی ہیں: عمران خان

post-title

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دو صوبائی حکومتیں اپنے مفاد کیلئے نہیں گرا رہے، ملک دلدل میں پھنس چکا ہے، صاف اور شفاف الیکشن ہی بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں۔ ایک آدمی نے حکومت کو گرا کر ملک کے ساتھ دشمنی کی، قوم مجھے پچاس سال سے جانتی ہے، میرے ساتھ ملک دشمن، غداروں والا سلوک کیا گیا، ہمیں ہٹا کرچوروں کےٹولے کومسلط کیا گیا، قوم قبول نہیں کررہی۔


لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 8 ماہ بعد تاجر، ایکسپوٹرز، کسان، مزدور سمیت سب کا برا حال ہے، آج پاکستان اندھیرےکی طرف جارہا ہے، ہمیں خوف ہے اگر ملک میں جلدی الیکشن نہ کرائے گئے تو پھر حالات سب کے ہاتھ سے نکل جائیں گے۔ آج ملٹری اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ سمیت ہرطبقے سے کہہ رہا ہوں میری نہیں پاکستان کی جنگ ہے، یہ ان کا مسئلہ نہیں جوملک میں این آراولیکر لوٹ مارکرتے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ان پاکستانیوں سےمخاطب ہوں جنہوں نےمنی لانڈرنگ نہیں کی، ان پاکستانیوں سےمخاطب ہوں جن کا جینا مرنا پاکستان ہو، آٹھ ماہ پہلے ایک آدمی نےحکومت گراکرملک کےساتھ ظلم کیا، ہمارے دورمیں چھ فیصد پرمعیشت گروتھ کررہی تھی، ہم کیوں اپنی دوحکومتیں گرانا چاہتے ہیں؟ ہمارا ملک ایک دلدل میں پھنستا جارہاہے، ملک اندھیرے کی طرف جارہا ہے، سترسالہ زندگی میں ایسے حالات کبھی نہیں دیکھےتھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اعظم سواتی کو بچوں کے سامنے برہنہ کیا گیا، اور گندی ویڈیو ان کی بیوی کو بھیجی، ہم کتنا اورگریں گے؟ ایک آدمی نے چوروں کو مسلط کرنے کا فیصلہ کیا، کیا کیا نہیں کیا جا رہا، گندی ویڈیو اور آڈیو نکل رہی ہیں، بچے ہمارے سوشل میڈیا پر گند دیکھ رہے ہیں یہ صرف اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ مجھے بلیک میل کیا جائے اور کسی طرح ان چوروں کو ہضم کر لیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ 60 فیصد ضمانت پر ہے، ایک طرف انہوں نے پنجاب کے70 ارب دینے ہیں دوسری طرف کابینہ میں اضافہ کرتے جا رہے ہیں، ہمارے دور میں قبائلی علاقوں کو زیادہ پیسے دیئے گئے تھے، آج پاکستانیوں کا ایک ہی مسئلہ رول آف لا ہے، جب تک ہم رول آف لا کی جنگ نہیں لڑتے قوم کا کوئی مستقبل نہیں، ملک میں انصاف قائم کرنا ہوگا، انصاف کا مطلب قانون سے کوئی بھی اوپرنہیں، ہمارے نبی نے فرمایا تھا اگر طاقتور کو نہ پکڑا گیا تو قومیں تباہ ہو جاتی ہیں، اعظم سواتی نے صرف ٹویٹ کیا اس پرظلم کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا میں پاکستان نے مدد کی، پہلے مالاکنڈ، وزیرستان بارڈر ایریاز، اب بنوں میں دہشت گردی بڑھتی جا رہی ہے، ضرارکمپنی کے کمانڈوز کو سلام پیش کرتا ہوں، سوال پوچھتا ہوں آج کدھر ہے ہماری فارن پالیسی؟، جس کو وزیر خارجہ بنایا وہ بیرون ممالک کے دوروں پر پونے 2 ارب خرچ کر چکا ہے، وزیر خارجہ کے بیرون ممالک کےدوروں سےپاکستان کو کیا فائدہ ہوا؟

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وزیرخارجہ ابھی تک افغانستان نہیں گئے، پاکستان نے جو باڑ لگائی اسے اکھاڑا جا رہا ہے، سارے اداروں سے بات کررہا ہوں، ایک آدمی کے فیصلے کیوجہ سے ملک میں ایک چیز بہتر نہیں ہوئی، ہمارے دورمیں دہشت گردی کنٹرول ہوگئی تھی، ہمارے دورمیں افغانستان کےساتھ بہترتعلقات تھے، قوم میں امید ختم ہونا سب سے خطرناک چیزہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کے قرضے بڑھتے جا رہے ہیں، آج ملک میں ایل سیز نہیں کھل رہی، آگے روشنی نظر نہیں آ رہی، آج پاکستان میں امید ختم ہو گئی ہے، ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں، پاکستان کی ایکسپورٹ آج گر رہی ہے، ہمارے دورمیں ریکارڈ ایکسپورٹ ہو رہی تھی، ہمارے دور میں انڈسٹریز ترقی اور آج ملک کی فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے حمایتی صحافیوں پرتشدد، ظلم کیا گیا، آخرمیں مجھے مار کر راستے سے ہٹانے کا پلان بنایا گیا، قوم نے جب چوروں کو دیکھا تو ہمارے ساتھ کھڑی ہو گئی، ضمنی الیکشن، جلسوں میں قوم نے پیغام دیا امپورٹڈ حکومت نا منظور ہے، اس ایک آدمی کوسب کچھ نظر آرہا تھا، آج 70فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں تمام مسائل کا حل شفاف الیکشن ہے، ایک آدمی فیصلہ کربیٹھا تھا عمران خان کونااہل اورپارٹی کوختم کرنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب حکومت کو پیسے نہیں دیئے، اگر قبائلی علاقوں میں پیسے خرچ نہ کیے گئے تو خدانخواستہ دوبارہ دہشت گردی شروع ہوسکتی ہے، اگردہشت گردی شروع ہوگی تو حالات پھر سب کے ہاتھ سے نکل جائیں گے، پنجاب میں مذاق کیا جا رہا ہے ہم خود اپنی دو حکومتوں کو تحلیل کرنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ باہر بیٹھا مجرم، مفرور نواز شریف، زرداری الیکشن سے ڈرہےہیں، ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا اپنی چوری بچانا ہے، پہلے چوری کرتے ہیں پھر چوری بچانے پر ملک کا دگنا نقصان کرتے ہیں، نیب ترمیم کےبعد اب چوری کرنے والوں کو لائسنس دے دیا گیا، اپنے آپ کو بچانے کیلئے انہوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ چور اور ان کے ساتھی الیکشن نہیں ہونے دیں گے، ان کوملک کی کوئی فکر نہیں انہوں نے باہر بھاگ جانا ہے، اداروں سے پوچھتا ہوں کیا آپ سب اداروں کو ملک کی فکرہے یا نہیں، جن کا اسٹیک پاکستان میں ہے ان سے پوچھ رہا ہوں، ہمارا ملک تیزی سے نیچے کی طرف جا رہا ہے، جتنی جلدی ملک میں الیکشن ہوگا اتنی جلدی دلدل سےنکلنے کا موقع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک سیاسی استحکام نہیں آتا معاشی استحکام نہیں آسکتا، موجودہ حکومت پر اندرون و بیرون سرمایہ کاروں کا کوئی اعتماد نہیں، ان چوروں نے سارے ملک کو گروی رکھا ہوا ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM