ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

حاصل پور:پولیس کا گھرمیں گھس کرخاتون سے بدتمیزی

ویب ڈیسک
09 Jun, 2022

09 جون ، 2022

ویب ڈیسک
09 Jun, 2022

09 جون ، 2022

حاصل پور:پولیس کا گھرمیں گھس کرخاتون سے بدتمیزی

post-title

حاصل پور(سید انوارالحق) تھانہ سٹی کی حدود وارڈ نمبر 17 میں SHO کا نفری کے ہمراہ رات کی تاریکی میں ایک گھر پر دھاوا۔

 عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین زمہ داری لیکن پولیس ہی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگی خواتین سراپا احتجاج ہے۔

 حاصل پور کے غریب محلہ وارڈ نمبر 17 میں تھانہ سٹی SHO راؤ شہزاد بابر اور چوکی انچارج خالد ASI نے اپنے عملہ کے ہمراہ بغیر لیڈی کانسٹیبل کے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا۔

پولیس نےگھر میں داخل ہو کر زرینہ بی بی اور اس کے بچوں کو گالی گلوچ کرنا شروع کر دیں کہا کہ آپ کو دو دن کا ٹائم دیتے ہیں آپ اپنا گھر چھوڑ کر چلے جائیں ورنہ آپ پر ایف آئی آر درج کرکے آپ کو گھر سے نکال دوں گا۔

 غریب محلہ کے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زرینہ بی بی عرصہ دراز سے اپنے گھر میں رہ رہی ہے  یہ کسی کا گھر نہیں یہ زرینہ بی بی کا ہی گھر ہے پولیس بلاوجہ زرینہ بی بی اور اس کے بچوں کو تنگ کر رہی ہے۔

 زرینہ بی بی نے وزیراعظم پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب ۔آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ فل فور نوٹس لے کر تھانہ سٹی SHO راو شہزاد بابر ،چوکی انچارج خالد ASI اور تمام زمہ داران کو معطل کیا جائے اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM