ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا : شہباز شریف

ویب ڈیسک
14 Jul, 2022

14 جولائی ، 2022

ویب ڈیسک
14 Jul, 2022

14 جولائی ، 2022

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا : شہباز شریف

post-title

 وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر  اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ کے خلاف سو موٹو نوٹس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرونی مداخلت سے متعلق پی ٹی آئی کی دلیل سے متفق نہیں ہیں۔

عدالت کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کا تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے لہٰذا وزیر اعظم کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حکم غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

اب اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر معزز سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

شہباز شریف نے مزید لکھا کہ عمران خان نے آئین شکنی کرتے ہوئے حکومت کی تبدیلی کو جس طرح سازشی بیانیے کا رنگ دینے کے لیے جھوٹ گھڑا، وہ انتہائی قابل شرم ہے، سب کو عدالت کا یہ فیصلہ ضرور پڑھنا چاہیے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM