ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ ، انٹرنیٹ صارفین نے طارق فضل چوہدری کے اس عمل کو ’ہراسانی‘ قرار دےدیا

ویب ڈیسک
31 Mar, 2022

31 مارچ ، 2022

ویب ڈیسک
31 Mar, 2022

31 مارچ ، 2022

مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ ، انٹرنیٹ صارفین نے طارق فضل چوہدری کے اس عمل کو ’ہراسانی‘ قرار دےدیا

post-title

  پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما طارق فضل چوہدری ، ترجمان مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔ 29 مارچ کو منگل کے روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کی جانب سے عوام سے کیے گئے خطاب کے دوران اسٹیج پر جہاں دیگر سیاستدان و کارکنان موجود تھے وہیں مریم اورنگزیب بھی اسٹیج پر موجود تھیں اور حمزہ شہباز شریف کے شانہ بہ شانہ کھڑی تھیں، اسی دوران پیچھے کھڑے  طارق فضل چوہدری نے مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھ دیا جسے مریم اورنگزیب نے فوراہٹا دیا جس کی ویڈیومنظر عام پر آگئی۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kluchit (@kluchit)

 

وائرل ویڈیو میں مریم اورنگزیب کے چہرے کے تاثرات بتارہے ہیں کہ انہیں طارق فضل کا کندھے پر ہاتھ رکھنا اچھا نہیں لگا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فضل چوہدری کی اس حرکت پر شدید تنقید کی جارہی ہے، متعدد انٹرنیٹ صارفین نے طارق فضل چوہدری کے اس عمل کو ’ہراسانی‘ قرار دیا ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جلسوں میں خواتین کو آن کیمرہ ہراساں کرنا اب معمول کی بات بن چکا ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل 22 مارچ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر  مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران مفتاح اسماعیل نے ثانیہ عاشق کے دوپٹے سےا پنا چہرہ صاف کیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ویڈیو کے وائرل ہونے پر مفتاح اسما عیل نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ثانیہ عاشق سے معافی مانگ لی تھی۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM