ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

پالیسی کے تسلسل کیلئے میثاق معیشت ضروری ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ویب ڈیسک
08 Jun, 2022

08 جون ، 2022

ویب ڈیسک
08 Jun, 2022

08 جون ، 2022

پالیسی کے تسلسل کیلئے میثاق معیشت ضروری ہے، وزیراعظم شہباز شریف

post-title

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پالیسی کے تسلسل کے لیے میثاق معیشت  ضروری ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔

 وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے دیہی علاقوں کو ترقی دینا ہوگی، پاکستان ساڑھے 4 ارب ڈالر کا پام آئل برآمد کر رہا ہے، زرعی شعبہ ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے،  جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زرعی پیداوار بڑھائی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد میں پری بجٹ بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی اور معاشی استحکام آپس میں جڑا ہے، میثاق معیشت وقت کی اہم ضرورت ہے، ریاست کو صوبوں کے ساتھ مل کر ایک جامع منصوبہ بنانا ہوگا، ملکی ترقی کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

 انہوں نےکہا کہ ہرقدم پر حکومت کو تاجروں کی تجاویز اور آراء کی ضرورت ہوگی،حکومت دی گئی اچھی تجاویز پر عمل کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی میں پاکستانی روپےکی قدر بھارتی کرنسی سے بہتر تھی، ماضی میں بھارت نے ہمارے منصوبوں کی تقلیدکی۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM