ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

وزیراعظم کا لاہور میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار

ویب ڈیسک
27 Jun, 2022

27 جون ، 2022

ویب ڈیسک
27 Jun, 2022

27 جون ، 2022

وزیراعظم کا لاہور میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار

post-title

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نےاسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت لاہور میں امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ  اور ڈپٹی اسپیکردوست محمد مزاری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا، دوران اجلاس وزیراعظم شہبازشریف نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کا تحفظ یقینی بنائیں، عوام کی رائے صرف کارکردگی دکھانےسےہی بدل سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کے لیے امن وامان کا یقینی ہونا بنیادی تقاضا ہے، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم ایک بیانیے پرمتفق ہے، عوام مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والےاداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM