ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو جواب دینا پڑے گا، وزیراعظم کا عمران خان کو پیغام

ویب ڈیسک
03 Oct, 2022

03 اکتوبر ، 2022

ویب ڈیسک
03 Oct, 2022

03 اکتوبر ، 2022

قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو جواب دینا پڑے گا، وزیراعظم کا عمران خان کو پیغام

post-title

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب اداروں کو بدنام کرکے سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے بعد سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے، سائفر میں ردوبدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کا سامنا تو کرنا ہو گا، پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کو جواب دینا پڑے گا، قانون سب کے لیے برابر ہے، مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالا تر ہونا کیسے ہو گیا؟

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کر دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے مبینہ دھمکیوں والے امریکی سائفر کے حوالے سے آڈیو لیکس کے معاملے پر عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیتے ہوئے ایف آئی اے سے تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف نے آڈیو لیکس اور امریکی سائفر کی آئی اے کے ذریعے تحقیقات کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی سپریم کورٹ سے جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM