ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو تمام ممکن سہولیات فراہم کرے گا، وزیراعظم

ویب ڈیسک
21 Nov, 2021

21 نومبر ، 2021

ویب ڈیسک
21 Nov, 2021

21 نومبر ، 2021

پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو تمام ممکن سہولیات فراہم کرے گا، وزیراعظم

post-title

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چینی کاروباری وفد سے ملاقات میں یقین دہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان صنعت لگانے والے چینی سرمایہ کاروں کو تمام ممکن سہولیات فراہم کرےگا۔ملاقات کےدوران بریفنگ میں چینی وفد نے گلاس، سیرامکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کرنے کی خواہشمند کا اظہار کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں ایک مقامی موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ لگا یا جا رہاہے، جس سے سمارٹ فونز کی سالانہ درآمد پر زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں بچت ہوگی اورروزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی کاروباری اداروں کی ترجیحی بنیادوں پر حمایت کریں گے، خصوصی اقتصادی زونز میں اپنی سرمایہ کاری کو تیز کرنے میں گہری دلچسپی پر ان کے شکر گزار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نہ صرف ماضی اور حال میں جڑے ہوئے ہیں بلکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں تک بھی متحد رہیں گے۔ملاقات میں وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر شہباز گل، دیگر وزراءاور چین کے سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM