ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

مجھے وضاحتیں نہیں چاہئیں، عوام کو مشکل سے نکالیں: لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم برہم

ویب ڈیسک
04 Jun, 2022

04 جون ، 2022

ویب ڈیسک
04 Jun, 2022

04 جون ، 2022

مجھے وضاحتیں نہیں چاہئیں، عوام کو مشکل سے نکالیں: لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم برہم

post-title

لاہور : (اے پی این این)  وزیراعظم شہباز شریف  نے ملک  میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ کچھ بھی کریں لیکن دو گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ کچھ برداشت نہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی غیر معمولی لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا اور اس حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

ذرائع کا کہناہےکہ وزیراعظم نے بجلی کے محکموں سے منسلک افسران پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور عدالت  میں پیشی کے بعد فوری متعلقہ افسران کو طلب کیا۔وزیراعظم کی جانب سے طلب کیا گیا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں سرکاری افسران کے علاوہ (ن)  لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، مصدق ملک اور دیگر شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صرف 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اس پر وزیراعظم شہباز شریف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ 10 گھنٹے سے زائد ہے، میں آپ کے جھوٹ کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں، اگر آپ مجھے لوڈشیڈنگ کی یہ تاویل دے رہے ہیں تو میں نہیں مانتا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف وزرا اورافسران پر برس پڑے اور ان کی وضاحتوں کو مسترد کردیا۔وزیراعظم نے کہا کہ کچھ بھی کریں لیکن دو گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ کچھ برداشت نہیں، مجھے وضاحتیں نہیں چاہئیں، عوام کو مشکل سے نکالیں، عوام کو لوڈشیڈنگ کی تکلیف سےنجات چاہیے، عوام تکلیف میں ہوںگے تو اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM