ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

ملک میں یکم دسمبر سے گوگل پلے اسٹور سروسز بند ہونے کا خدشہ

ویب ڈیسک
26 Nov, 2022

26 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
26 Nov, 2022

26 نومبر ، 2022

ملک میں یکم دسمبر سے گوگل پلے اسٹور سروسز بند ہونے کا خدشہ

post-title

  لاہور:(اے پی این این )  سٹیٹ بینک کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے پر ملک میں یکم دسمبر سے گوگل پلے اسٹور سروسز بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگی منسوخ کرنے کے بعد موبائل صارفین یکم دسمبر 2022 سے پاکستان میں گوگل پلے اسٹور کی سروسز مفت میں ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے۔

گوگل پلے اسٹور کی سروسز معطل ہونے پر پاکستانی صارفین کو کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنا ہوگی، جس کے بعد ہی گوگل اور دیگر بین الاقوامی ایپس کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا۔

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے اسٹیٹ کے ساتھ پلے اسٹور کی کرئیر ادائیگیوں پر پابندی فوری ہٹانے کیلئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں وزیر آئی ٹی نے کہا ہے کہ ادائیگیوں کی بندش سے ملک میں لوگوں کو انفرادی سطح پر نقصان ہوگا، وزیر خزانہ فوری معاملے کا نوٹس لیں اور اسٹیٹ بینک سے مسئلے کے حل کے لئے بات کریں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM