ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاج اور دھرنے، ضلعی انتظامیہ کل عدالت طلب

ویب ڈیسک
10 Nov, 2022

10 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
10 Nov, 2022

10 نومبر ، 2022

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاج اور دھرنے، ضلعی انتظامیہ کل عدالت طلب

post-title

راولپنڈی:  لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے دھرنوں کی وجہ سے سڑکوں کی بندش پر انتظامیہ کو کل طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کے خلاف ایڈووکیٹ ملک صالح محمد نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی جماعت کے احتجاج کے باعث راستوں کو بند کردیا گیا ہے، تین روز سے جاری احتجاج کے باعث عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں تین روز سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں، شہرمیں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے اور عوام سیاسی جماعت کے احتجاج سے تنگ ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص نے پی ٹی آئی کے دھرنوں کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو کل طلب کرلیا، عدالت نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سی پی او اورسی ٹی او کونوٹس جاری کردئیے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM