ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

عالمی مارکیٹ میں تیل سستا، پاکستان میں قیمت کم ہونے کا امکان

ویب ڈیسک
22 Jun, 2022

22 جون ، 2022

ویب ڈیسک
22 Jun, 2022

22 جون ، 2022

عالمی مارکیٹ میں تیل سستا، پاکستان میں قیمت کم ہونے کا امکان

post-title

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 4 اعشاریہ 10ڈالر فی بیرل سستا ہو گیا ہے۔ امریکی خام تیل 3 اعشاریہ 74 فیصد کمی سے 105 اعشاریہ 42 ڈالر فی بیرل تک گر گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونے سے اس کا اثر پاکستان پر بھی پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں بھی تیل سستا کر دیا جائے گا۔

لندن برینٹ آئل کی قیمتوں کی بات کی جائے تو وہ دو ہفتے میں 11 اعشاریہ 50 ڈالر فی بیرل تک سستا ہو چکا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا مقصد امریکی ایندھن کی لاگت کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں لندن برینٹ آئل 3 اعشاریہ93 ڈالر فی بیرل سستا ہو کر 3 اعشاریہ 43 فیصد کمی سے 110 اعشاریہ 72 ڈالر فی بیرل تک گر گیا ہے۔ دو ہفتے میں امریکی خام تیل 15 اعشاریہ 25 ڈالر فی بیرل سستا ہو چکا ہے۔

توقع ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کانگریس سے مطالبہ کریں گے کہ وہ پٹرول پر وفاقی ٹیکس کو عارضی طور پر معطل کر دیں تاکہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کیا جا سکے۔

امریکا نے خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کا صارفین پر پڑنے والے دباؤ کو کم کرنے کیلئے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ایندھن کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے سات تیل کمپنیاں جمعرات کو بائیڈن سے ملاقات کرنے والی ہیں۔

خیال رہے کہ روس پر عالمی پابندیوں کی وجہ سے تیل کی سپلائی متاثر ہوئی اور قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM