ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

تیسری بار پٹرول بم، 24 روپے 3 پیسے کا بڑا اضافہ

ویب ڈیسک
16 Jun, 2022

16 جون ، 2022

ویب ڈیسک
16 Jun, 2022

16 جون ، 2022

تیسری بار پٹرول بم، 24 روپے 3 پیسے کا بڑا اضافہ

post-title

اسلام آباد: حکومت نےتیسری بار پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 24 روپے 3 پیسے ، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 89 پیسے ہو گئی، ڈیزل کی نئی قیمت 264روپےہوگی۔

لائٹ ڈیزل29روپے16پیسے فی لیٹر مہنگا جبکہ مٹی کا تیل29روپے59 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکااطلاق رات 12بجے ہوگا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی فی لیٹرقیمتوں پر24 روپے 3پیسے نقصان کر رہے ہیں، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 120 ڈالر ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر اب بھی نقصان برداشت کر رہے ہیں، پٹرول کی مد میں ماہانہ 120 ارب روپے سبسڈی دے رہے تھے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک میں پیدا شدہ بگاڑ میں عمران خان کا بھی ہاتھ ہے، عمران خان نے ملک کی معیشت کو خطرے میں ڈال دیا۔ ہم نے آتے ہی آئی ایم ایف سے پروگرام بحال کرنے کی بات چیت کی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈیز ل پر59روپے فی لیٹر نقصان برداشت کر رہے ہیں، عمران خان جب گئے تو پیٹرول 90 ڈالر پر تھا، اب مہنگا ہو گیا ہے، ہم پیٹرول اور ڈیزل سستا بیچ رہے تھے، اپریل میں 20 فیصد ڈیمانڈ بڑھ گئی، عمران خان جو معاہدے کر کے گئے ان کی وجہ سے ہمارے ہاتھ جکڑے ہوئے ہیں۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM