ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

محمد یوسف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

ویب ڈیسک
20 Jul, 2022

20 جولائی ، 2022

ویب ڈیسک
20 Jul, 2022

20 جولائی ، 2022

محمد یوسف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

post-title

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو مستقل بنیادوں پر ٹیم کے ساتھ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ قومی ہائی پرفارمنس سینٹر میں ان کی جگہ نئے بیٹنگ کوچ کے لیے عہدہ مشتہر کیا جائے گا۔ آسٹریلیا میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران پی سی بی میتھیو ہیڈن کی خدمات حاصل کررہا ہے لیکن یوسف بدستور ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ہوم سیریز میں ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی درخواست پر انہیں عارضی بیٹنگ کوچ بنایا گیا تھا، وہ اب پاکستان ٹیم کے ساتھ سری لنکا میں ہیں اور انہیں ہائی پرفارمنس سینٹر سے ریلیز کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 47 سالہ محمد یوسف نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف 1998ء میں ڈربن میں اور پہلا بین الاقوامی ایک روزہ میچ ہرارے میں زمبابوے کے خلاف کھیلا۔

ایک روزہ کیریئر میں انہوں نے 288 میچز میں 15 سنچریوں کی مدد سے 40 سے زائد کی اوسط سے 9720 رنز بنائے اور 90 ٹیسٹ مقابلوں میں 52 سے زائد کی اوسط سے 24 ٹیسٹ سنچریوں کی مدد سے 7520 رنز بنائے۔ ان کے پاس ایک روزہ میچ میں بغیر آؤٹ ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ہے۔         
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM