ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

پاکستان اور چین آہنی بھائی ، دیرینہ دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، چینی سفیر

ویب ڈیسک
01 Aug, 2022

01 اگست ، 2022

ویب ڈیسک
01 Aug, 2022

01 اگست ، 2022

پاکستان اور چین آہنی بھائی ، دیرینہ دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، چینی سفیر

post-title

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 95ویں سالگرہ پرجنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں تقریب ہوئی جس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک فوج اور پی ایل اے کو ایک دوسرے کا بھائی اور مشکل وقت کا ساتھی قراردیا۔

پاک فوج نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کے 95 سال مکمل ہونے پرجی ایچ کیو میں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا۔

آرمی چیف نے دونوں ممالک کےدرمیان گہری دوستی کے پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ چینی سفیر نے دوطرفہ دفاعی تعلقات میں پیش رفت کی نوید سنائی۔ انھوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان فوجی تعلقات مستقبل میں روشن ہوں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں ، دونوں ملک مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ ثابت قدم رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ آرمی چیف نے چین کے تحفظ اور قوم کی تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہا۔

چین میں مشترکہ تعاون کمیٹی کا حالیہ اجلاس فوجی تعاون میں نئی پیش رفت ہے ۔ تقریب میں چینی سفارتی عملے اور افواج پاکستان کے افسران نے بھی شرکت کی۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM