ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

ویب ڈیسک
11 Jun, 2022

11 جون ، 2022

ویب ڈیسک
11 Jun, 2022

11 جون ، 2022

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

post-title

ملتان: پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 120 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیر کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 33ویں  اوور میں 155 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

شامار بروکس 42 اور کائیل میئرز  33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی اننگز

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے  گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 275 رنز بنائے، بابر اعظم 77 اور امام الحق 72 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ خوشدل شاہ اور شاداب خان 22، 22 رنز، فخرزمان 17 ، محمد رضوان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اختتامی اوورز میں محمد وسیم 17 اور شاہین آفریدی 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ  الزاری جوزف اور اینڈرسن فلپ نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز
فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

پاکستان کے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن شروعات سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور یکے بعد دیگر وکٹیں گرتی گئیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شامار بروکس اورکائیل میئرز نے کچھ مزاحمت کی پر وہ بھی اپنی ٹیم کو جیت نہ دلوا سکے۔

شامار بروکس 42 اورکائیل میئرز 33 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ کپتان نکولس پورن 25 اور رومین پاؤل 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی بولرز نے پوری ویسٹ انڈین ٹیم کو 33 ویں اوور میں 155 رنز پر ڈھیرکرکے 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز  نے شاندار بولنگ  کا مظاہرہ کیا اور 19 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ سیریز کا آخری ون ڈے 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM