ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

پاکستان نے ون ڈے رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک
14 Jun, 2022

14 جون ، 2022

ویب ڈیسک
14 Jun, 2022

14 جون ، 2022

پاکستان نے ون ڈے رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

post-title

پیر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم 106 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کلین سویپ کرنے کے بعد آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انگلینڈ 124 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 107 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان نے ہوم سیریز میں ویسٹ انڈیز کو تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ شکست دی تھی، نیوزی لینڈ کی ٹیم 125 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

بھارت 105 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، جنوبی افریقہ 99 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، بنگاہ دیش 95 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

سری لنکا 87 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 72 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نویں اور افغانستان 69 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM