ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

وزیراعلیٰ پنجاب نے ”وزیراعلیٰ سرمایہ کاری سہولت سینٹر“ کا افتتاح کر دیا

عیزہ عمران
15 Oct, 2021

15 اکتوبر ، 2021

عیزہ عمران
15 Oct, 2021

15 اکتوبر ، 2021

وزیراعلیٰ پنجاب نے ”وزیراعلیٰ سرمایہ کاری سہولت سینٹر“ کا افتتاح کر دیا

post-title

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ”وزیراعلیٰ سرمایہ کاری سہولت سینٹر“ کا افتتاح کر دیا ہے۔
مقامی اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے سہولتیں دینے اور آسانیاں پیدا کرنے کیلئے چیف منسٹر آفس کے تحت وزیراعلیٰ سرمایہ کاری سہولت سینٹر قائم کیا گیا ہے۔
وزیرِاعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ پنجاب حکومت کے ٹھوس اقدامات سے صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور معیشت مضبوط ہوگی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ”چیلنج فیشن“ کیرن(Ms.Karen) کو این او سی کا لیٹر بھی دیا۔
صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور، چینی کمپنی ”چیلنج فیشن“ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کیرن نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

 

Untitled-4-4


ذرائع کے مطابق یہ سینٹر سرمایہ کاری سےمتعلقہ امور کےحوالے سے تمام اقدامات فوری اٹھائے گا۔سرمایہ کاری سہولت سینٹر کے قیام سےسرمایہ کاروں کو متعلقہ اداروں کے اعلیٰ سرکاری حکام تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی۔
اس کے علاوہ بزنس کی پلاننگ سے پراجیکٹ کے آغاز تک حائل رکاوٹوں کو آسانی سے دورکیا جاسکے گا۔


 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM