ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

 وزیر اعظم نےکتنےغیر ملکی دورےکیے اورکتنے کروڑخرچ ہوئے،جانیے؟

مسرت ثمینہ
06 Jan, 2022

06 جنوری ، 2022

مسرت ثمینہ
06 Jan, 2022

06 جنوری ، 2022

 وزیر اعظم نےکتنےغیر ملکی دورےکیے اورکتنے کروڑخرچ ہوئے،جانیے؟

post-title

 اسلام آباد: اپوزیشن کے مطالبے پر وزیر اعظم عمران خان کے 3 سالوں کے دوران غیر ملکی دوروں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ ایوان بالا میں پیش کردی گئی۔
سینیٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سال 2018 میں 3 غیر ملکی دورے کیے، ان غیر ملکی دوروں پر 4 کروڑ 56 لاکھ 15 ہزار سے زائد اخراجات آئے۔ وزیراعظم نے 2018 میں متحدہ عرب امارات، چین اور ملائیشیا کا دورہ کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں وزیراعظم نے 16 غیر ملکی دورے کیے، ان غیر ملکی دوروں پر 11 کروڑ 69 لاکھ 11 ہزار سے اخراجات ہوئے۔ اس کے بعد وزیراعظم نے سال 2020 میں 4 غیر ملکی دورے کیے اور ان دوروں پر 1 کروڑ 36 لاکھ 37 ہزار سے زائد کے اخراجات آئے۔
سینیٹ میں پیش کی گئیں تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سال 2021 میں 5 غیر ملکی دورے کیے۔ وزیراعظم کے ان غیر ملکی دوروں پر 2 کروڑ 76 لاکھ 2 ہزار روپے سے زائد اخراجات آئے۔
رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے حلف اٹھانے سے اب تک 47 غیر ملکی دورے کیے۔ غیر ملکی دوروں پر 20 کروڑ 37 لاکھ 67 ہزار سے زائد کل اخراجات آئے۔
خیال رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن نے وزیر اعظم کے دوروں کی تفصیلات ایوان کو فراہم نہ کرنے پر واک آؤٹ کیا تھا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ بتایا جائے وزیر اعظم اپنے دور میں ابھی تک کتنے ممالک کے دورے کیے، وزیراعظم کے ساتھ کون کون کس حیثیت میں دوروں پر گیا۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ غیر ملکی دوروں کے دوران کروڑوں خرچ ہوئے اس کے کیا فوائد ہیں، دورہ سعودی عرب کے دوران درجنوں افراد کس حیثیت سے ساتھ گئے۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM