ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

وزیر اعظم نے کسان پورٹل کا آغاز کر دیا

عیزہ عمران
16 Oct, 2021

16 اکتوبر ، 2021

عیزہ عمران
16 Oct, 2021

16 اکتوبر ، 2021

وزیر اعظم نے کسان پورٹل کا آغاز کر دیا

post-title

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت کاشتک اروں کے لیے مخصوص ’کسان پورٹل‘ کا آغاز کر دیا ہے۔
کسان پورٹل کے اجراء کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کے محنت کش طبقے میں کسان اور مزدور شامل ہیں جو ہر وقت محنت کرتے اور اللہ سے موسمی حالات ٹھیک رہنے کی دعا کرتے ہیں، ان کی مدد کرنا اللہ کو خوش کرنا ہے کیوں کہ وہ خاص طور پر محنت کش اور کمزور طبقے کی آواز سنتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سوچا تھا کہ جب ہماری حکومت آئے گی تو کسان کو اس کی پیداوار کی زیادہ قیمت دلوانی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ جو ملک زرعی تحقیق پر پیسہ خرچ کرتے ہیں ان کی پیداوار زیادہ ہوتی ہے، کبھی فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کا طوطی بولتا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسان پورٹل کا مقصد انہیں آواز دینا ہے کہ جن کی کوئی آواز نہیں تھی، اس پورٹل کے ذریعے ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ اس پر ظلم نہ ہو۔

 

دفتر وزیراعظم سے جاری بیان کے مطابق اس سے پہلے پاکستان سٹیزن پورٹل میں کسانوں کے مسائل کے ازالے کے لیے کوئی مخصوص کیٹیگری نہیں تھی جس کی وجہ سے ان کے مسائل متعلقہ اداروں تک داد رسائی کے لیے نہیں پہنچ پا رہے تھے۔
لہٰذا یہ پورٹل وزیر اعظم کے زرعی ترقی کے لیے متعین اہداف کے مطابق کسانوں کی امداد اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ممکن بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔
بیان کے مطابق کسان پورٹل کے تحت وفاق اور صوبائی سطح پر متعلقہ اداروں میں کل 123 ڈیش بورڈ قائم کر دیے گئے ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM