ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).   

ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، سرفراز ڈراپ

ویب ڈیسک
06 Sep, 2021

06 ستمبر ، 2021

ویب ڈیسک
06 Sep, 2021

06 ستمبر ، 2021

ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، سرفراز ڈراپ

post-title

لاہور: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم پریس کانفرنس میں کھلاڑیوں کے ناموں کے بارے میں آگاہ کررہے ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے اور یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی حصہ لے گی۔
آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 17 اکتوبر سے یو اے ای میں ہوگا۔  نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز 17 ستمبر سے شروع ہوگی۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بتایا کہ پاکستان کا اسکواڈ 15 رکنی ہے، 3 ریزور پلئیرز شامل ہیں۔ ٹیم کی ضرورت کے مطابق انتخاب کیا، کنڈیشنز کو ذہن میں رکھا ہے۔
محمد وسیم نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کپتان ، نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔
محمد وسیم نے بتایا کہ ٹیم میں آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود بھی شامل ہیں۔
محمد وسیم نے بتایا کہ سرفراز احمد کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ ریزرو پلئیرز میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔
آصف علی اور خوشدل شاہ کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ محمد وسیم کے مطابق 15 رکنی اسکواڈ میں 5 بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز، 4 آل راؤنڈرز اور 4 فاسٹ بولرز شامل ہیں۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بتایا کہ اعظم خان بیک اپ وکٹ کیپر ہوں گے، اس لیے ان کا انتخاب کیا، اعظم خان ٹیم میں آتے ہیں تو مڈل آرڈر کو بھی فائدہ ہو گا، اعظم خان مڈل آرڈر کی بھی کمی کو  پورا کر سکتے ہیں۔ ہمیں اعتماد ہے کہ آصف علی بھی پرفارم کریں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا اعلان گذشتہ دنوں کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں 20 کھلاڑیوں نے جگہ بنائی ہے۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM