ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).   

ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان سالانہ بجٹ، داخلہ پالیسی ، تعلیمی پالیسی کے قواعد و ضوابط کی منظوری

ویب ڈیسک
22 Oct, 2021

22 اکتوبر ، 2021

ویب ڈیسک
22 Oct, 2021

22 اکتوبر ، 2021

ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان سالانہ بجٹ، داخلہ پالیسی ، تعلیمی پالیسی کے قواعد و ضوابط کی منظوری

post-title

وفاقی سیکرٹری برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے 29 ویں بورڈ آف گورنرز (بی او جی) اجلاس کی صدارت ورچوئل یونیورسٹی ہیڈ آفس لاہور میں کی۔
میٹنگ میں ریکٹر، ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی ،  جوائنٹ سیکرٹری، وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت جناب وسیم اجمل چوہدری ،  جسٹس (ر) اقبال حمید الرحمن،  پروفیسر  ڈاکٹر بشریٰ مرزا، وائس چانسلر لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی، ایم ڈی، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن اسلام آباد جناب معراج گل ،  وائس چانسلر، یو ای ٹی ٹیکسلا  پروفیسر ڈاکٹر عنایت اللہ خان بابر، ایچ ای سی ممتاز قومی پروفیسر/ سابق وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ حسنین ،  چیئرمین  وزیراعظم  ٹاسک فورس جناب ضیغم محمود رضوی،ڈائریکٹر فنانس، ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان  جناب نعیم طارق  اور ڈاکٹر محسن جاوید، رجسٹرار ورچوئل یونیورسٹی نے شرکت کی۔ 
 پروفیسر ڈاکٹر ایوب علوی ریکٹر فاسٹ یونیورسٹی اور پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اسلام آباد سے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔
بورڈ کے سیکریٹری نے بتایا کہ بی او جی نے سالانہ بجٹ 2021/22، عملے کی منظوری، داخلہ پالیسی کے قواعد و ضوابط، تعلیمی پالیسی کے قواعد و ضوابط، طلباء کے نظم و ضبط اور طرز عمل کے قواعد، اور امتحان کے انعقاد کے قوانین کی منظوری دی ہے۔
وفاقی سیکریٹری برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت جو کہ ورچوئل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کے چیئرمین بھی ہیں، اپنے ایک بیان میں ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کی تعلیمی خدمات اور تعلیم  کے پھیلاو کے لیئے کی گئی کو ششوں کو سراہا ۔ 
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM