ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

او آئی سی 2 ارب مسلمانوں پر مشتمل مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کیلئے کام کر رہی ہے: شاہ محمود

ویب ڈیسک
22 Mar, 2022

22 مارچ ، 2022

ویب ڈیسک
22 Mar, 2022

22 مارچ ، 2022

او آئی سی 2 ارب مسلمانوں پر مشتمل مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کیلئے کام کر رہی ہے: شاہ محمود

post-title


اسلام آباد:  پارلیمنٹ ہاؤس میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کا آغاز ہوگیاہے۔وزیراعظم عمران خان او آئی سی کونسل اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شریک  ہیں۔

48 ویں او آئی سی  وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں 57 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ،  مبصرین اور مہمان شریک  ہیں۔اجلاس  میں کشمیر، فلسطین اور اسلامو فوبیا سمیت 140 قراردادیں پیش کی جائیں گے جب کہ دہشتگردی اور تنازعات کا حل ایجنڈے میں سرفہرست ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ او آئی سی 2 ارب مسلمانوں کی مشترکہ آواز اور مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کیلئے کام کر رہی ہے، پاکستان او آئی سی کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، پاکستان نے افغانستان سے متعلق او آئی سی خصوصی اجلاس کی میزبانی کی، افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے ٹرسٹ فنڈ قائم کیا گیا اور افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی بھی مقررکیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اسلامو فوبیا کیخلاف قرارداد کیلئے کردار ادا کیا، اقوام متحدہ نے ہماری آواز پر 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے متعلق عالمی دن مقرر کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو مشرق وسطیٰ میں تنازعات کا سامنا ہے، مشرق اور مغرب کے درمیان کشیدگی سےعالمی امن کو خطرہ لاحق ہے۔

 

 
اجلاس میں چین، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، آسٹریلیا سمیت کئی اہم ممالک کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ اور دیگر کو 23مارچ کی یوم پاکستان پریڈ بھی دکھائی جائے گی۔

 

صدر پاکستان وزرائے خارجہ اور مندوبین کے اعزاز میں عشائیہ دیں گےجبکہ سعودی وزیر خارجہ اجلاس کی صدارت باقاعدہ پاکستان کے حوالے کریں گے، اجلاس میں ورکنگ گروپس کے بند کمرہ اجلاس ہوں گے، مختلف کلسٹرز قراردادوں کا جائزہ لیں گے۔

اجلاس کے اوپننگ اور کلو زنگ سیشن اوپن ہوں گے، 23 مار چ کو کانفرنس کے اختتام پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحٰہ کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کریں گے۔

اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود،  سیکرٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم حسين براہيم طحہٰ اور اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کے صدر محمد سلیمان الجاسر سمیت کئی دیگر رہنما اسلام آباد میں موجود ہیں۔

646262_59359962
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM