ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

امریکا میں موٹاپے اور بھوک کے خاتمے کے لیے اربوں ڈالر کے منصوبے کا اعلان

ویب ڈیسک
29 Sep, 2022

29 ستمبر ، 2022

ویب ڈیسک
29 Sep, 2022

29 ستمبر ، 2022

امریکا میں موٹاپے اور بھوک کے خاتمے کے لیے اربوں ڈالر کے منصوبے کا اعلان

post-title

امریکا میں موٹاپے اور بھوک کے خاتمے کے لیے اربوں ڈالر کے منصوبے کا اعلان کر دیا گیا۔

 تقریباً  نصف صدی کے بعد وائٹ ہاؤس میں بھوک، غذائیت اور صحت کے موضوع پرکانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صدر بائیڈن نے کی۔

سرکاری اعدادوشمارکے مطابق کم و بیش 42 فیصد بالغ  امریکی موٹاپے اور 10فیصدگھرانے خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔

 وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ خراب خوراک موٹاپے، شوگر، ہائی بلڈ پریشر اورکینسر کا باعث بنتی ہے۔

یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے مطابق 80 فیصد سے زائد امریکی سبزی، پھل اور ڈیری مصنوعات کم جبکہ چینی، چکنائی اور سوڈیم کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

اس موقع پر صدربائیڈن نے کہاکہ 2030 تک بھوک اور ناقص غذا کے باعث بیماریوں میں کمی کے لیے حکومت، نجی کمپنیوں اور معاشرےکو مل کر کام کرنے پڑے گا۔

امریکی عہدیداروں کےمطابق سرکاری اور نجی شعبے نےمل کر 8 ارب ڈالر اس معاملے میں خرچ کرنے کا وعدہ کیا ہے، جن میں اسپتال، ٹیک کمپنیاں اور فوڈ انڈسٹری کے بڑے نام شامل ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM