ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

واٹس ایپ نےجعلسازوں سے خبردار کردیا!

ویب ڈیسک
25 Apr, 2022

25 اپریل ، 2022

ویب ڈیسک
25 Apr, 2022

25 اپریل ، 2022

واٹس ایپ نےجعلسازوں سے خبردار کردیا!

post-title

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے تمام صارفین کو جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق کچھ صارفین کو واٹس ایپ کے جعلی سپورٹاکاؤنٹس سے پیغامات موصول ہوئے جو کہ صارف کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیل اور موبائل پر موصول ہونے والا 6 ہندسوں کے کوڈ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں ایک طرف ایپ کے سپورٹ اکاؤنٹ کے پیغامات ہیں جب کہ دوسری طرف جعلی اکاؤنٹ کی تفصیلات ہیں۔

 
 

 اسکرین شاٹ کے مطابق اصل اکاؤنٹ واٹس ایپ سپورٹ کے نام سے ہوگا جب کہ جعلی پر کوئی بھی نمبر ہوسکتا ہے۔

'جعلی اکاؤنٹ صرف واٹس ایپ سپورٹ تک محدود نہیں
کمپنی کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ یہ اکاؤنٹس آپ کو صرف واٹس ایپ سپورٹ کے نام سے پیغامات بھیجیں، یہ آپ کے کسی جاننے والے کے نام سے منسوب بھی میسج کرسکتے ہیں لہٰذا آج کل احیتاط برتیں۔

ان اکاؤنٹس سے پیغام موصول ہونے پر کیا کیا جائے؟

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اپنے اکاؤنٹ پر اس قسم کا کوئی بھی مشکوک پیغام موصول ہو تو فوراً اس اکاؤنٹ کو بلاک کرکے رپورٹ کریں تاکہ واٹس ایپ اس کے خلاف کارروائی کرے۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM