ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

 توشہ خانہ ریفرنس: عمران کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی کا نوٹس جاری

ویب ڈیسک
05 Dec, 2022

05 دسمبر ، 2022

ویب ڈیسک
05 Dec, 2022

05 دسمبر ، 2022

 توشہ خانہ ریفرنس: عمران کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی کا نوٹس جاری

post-title

اسلام آباد:  توشہ خانہ ریفرنس معاملے پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی پر ایکشن لیتے ہوئے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس 13 دسمبر کو مقرر کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین عمران خان کے نام نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کردی جبکہ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر پوچھا جائے گا کہ عمران خان کو نوٹس کیوں جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن نوٹس کے ساتھ تحریری طور پر آگاہ کرے کہ 13 دسمبر کو کیوں بلایا گیا ہے، الیکشن کمیشن کس پر بنیاد پر عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کے لیے خود کاروائی کا آغاز کرسکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانا کسی کی ذاتی خواہش یا ایجنڈا ہوسکتا ہے لیکن قانونی طور پر ممکن نہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM